gay hookup places in gloucester county nj free amarillo hookups edf8329we dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

سندھ اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ایکٹ 2021 کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک بار پھر ہم پر بلدیاتی نظام مسلط کیا گیا، سندھ حکومت نے تمام اداروں کو اپنے ماتحت کردیا، سندھ کے تما شہروں کی حالت ایک جیسی ہے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر سے اس کا آئینی حق چھین لیا، کراچی میں مردم شماری جعلی ہوئی ہے، کراچی 67 فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے، سندھ حکومت کراچی سے ٹیکس لیتی ہے مگر دیتی کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2021 میں شہر کے مزید حقوق سلب کیے گئے ہیں، ماضی میں نمائندگی حاصل کرنے والوں نے کراچی کا سودا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے دیگر شہروں سے بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہم نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، کراچی کے عوام حق رکھتے ہیں، ان کو سہولیات دی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ احتجاجی دھرنا ختم نہیں کر رہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔

You might also like

Comments are closed.