جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے 3 ستمبر کو شہر کے سو سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوں گے جبکہ 10 ستمبر کو واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے، حکومت کا وجود نہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ظلم کسی اور نے نہیں بلکہ یہاں کے نمائندے کہلانے والوں نے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مسلسل 13 سالوں میں شہر برباد کیا ہوا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو تین سال میں گرین لائین نہیں ملی، اسد عمر ہر روز تاریخ دیتے ہیں۔
Comments are closed.