بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے بند پارکس کو شہریوں کیلئے کھولا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے بند پارکس کو شہریوں کیلئے کھولا جارہا ہے، تین ماہ میں 17 پارکس کو بحال کیا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پہلے کراچی کا کچرا دکھایا جاتا تھا اب کے ایم سی کی پھولوں کی نمائش کی جارہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس کا افتتاح کردیا ہے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کو پھولوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، کراچی میں پھول نہیں تھے لیکن اب ہم نے اپنی نرسری کے پھولوں کی نمائش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خامی کی نشاندہی کریں لیکن اچھے کام کی بھی پذیرائی کریں، باغبان کمیٹی بنائی تاکہ فیملیاں پارکس کا خیال رکھ سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.