منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

کراچی کے بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل نہ ہوسکا

کراچی کے بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عمل نہ ہو سکا، بازار 9 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو شہر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کروانے کی ہدایت کی تھی، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کروائی جائیں، تاہم رات ساڑھے 8 بجے کے بعد شہر میں زیادہ تر مارکیٹس معمول کے مطابق کھلی نظر آئیں۔

مارکیٹوں میں چہل پہل اور شہری خریداری میں مصروف نظر آئے۔

صدر، بوہری بازار، موبائل مارکیٹ، ریگل، الیکٹرانکس مارکیٹ کھلی ہوئی نظر آئیں، جبکہ دکانیں بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے بھی مارکیٹوں میں کوئی نہیں پہنچا اور مارکیٹوں میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.