کراچی کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 24 اور ضلع سینٹرل میں 15 افغان طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ضلع ویسٹ میں 14، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 افغان طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔
ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
ان طلباء کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلباء کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
Comments are closed.