پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندر کے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کراچی کنگز کے سامنے سُرخرو کردیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے میچ میں فخرزمان کا بلا رنز اگلتا رہا، میچ میں فخر نے متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔
اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت فخر زمان نے 106 رنز کے ساتھ نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ پی ایس ایل میں 1500 رنز بنانے کا سہرا بھی اپنے سر پر سجالیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں پندرہ سو رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ان کی تیز ترین ففٹی بھی شامل ہے۔
فخر زمان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
Comments are closed.