جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی غیر سرکاری پارٹی پوزیشن

کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی غیر سرکاری پارٹی پوزیشن سامنے آگئی، جس کے مطابق پیپلز پارٹی13، جماعت اسلامی 9 اور تحریک انصاف 3 ٹی ایم سیز پر کامیاب ہوئی ہے۔

ضلع ملیر کی تینوں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی، جبکہ ضلع کورنگی میں 2 ٹی ایم سیز پر جماعت اسلامی، ایک، ایک پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ آئینی اصولوں پر یقین رکھتا ہوں، حافظ نعیم الرحمان سے یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں۔

ضلع شرقی کی 5 ٹی ایم سیز پر پیپلز پارٹی 3 جبکہ جماعت اسلامی 2 پر کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی کی 2 ٹی ایم سیز میں ایک پر پیپلز پارٹی دوسری پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے۔

ضلع غربی کی تین ٹی ایم سیز میں 2 پر  پیپلز پارٹی، ایک پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، جبکہ ضلع وسطی کی پانچوں ٹی ایم سیز پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی اور ضلع کیماڑی کی تینوں ٹی ایم سیز پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.