بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی کوئی سڑک بند ہو، نہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچے: وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو ہدایات

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرِ قائد کی کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے اگر کوئی شرپسند عناصر کوئی بھی سڑک بند کرنے کی کوشش کرے تو اسے سختی سے نمٹا جائے۔

سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اگر کوئی حرکت کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 

انہوں نے پولیس سے کہا ہے کہ شہر میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سڑکیں بند کی جائیں گی، ایسا بالکل نہ ہونے پائے۔

سہراب گوٹھ کے قریب آج بھی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام متعلقہ افراد سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور تمام فریقین اس قسم کی حرکت سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ شہر کی معمول کی زندگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، اس معاملے میں کسی قسم کی شرپسندی یا انتظامیہ کی جانب سے غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.