جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

کراچی کی واٹر کارپوریشن نے گٹر کے ڈھکن بنانے کی فیکٹری لگالی، میئر کراچی نے افتتاح کردیا

اپنا گٹر اپنا ڈھکن، کراچی کی واٹر کارپوریشن نے گٹر کے ڈھکن بنانے کی اپنی فیکٹری بنالی۔

ميئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈھکن بنانے کی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ڈھکن خریدنے کا سلسلہ لمبا چوڑا ہے، آج آپ کو ڈھکن چاہیے تو ٹینڈر کے بعد وقت لگتا ہے، واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا کہ ڈھکن خود بنائيں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ روزانہ 400 ڈھکن بنا کر بلدیاتی نمائندوں کو فراہم کیے جائیں گے، مارکیٹ سے 3500 روپے میں گٹر کا ڈھکن لیتے ہیں اور وزن 10 کلو ہوتا ہے، ہم جو گٹر کے ڈھکن بنائیں گے اس کا وزن 30 کلو ہے اور یہ ڈھکن معیاری ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.