بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

کراچی میں بارش کے بعد ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد کورنگی کاز وے اور قیوم آباد سے کورنگی جانے والے روڈ پر پانی آگیا۔

سڑکوں پر پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے جام صادق پل پر موڑ دیا گیا۔

ملیر ندی کے اطراف پولیس کی موبائل تعینات کردی گئی جبکہ ندی کی طرف آنے والے ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.