بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی لگاتار چھٹی شکست، شعیب اختر پریشان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے چھٹے میچ میں بھی کراچی کنگز کی شکست پر جہاں شائقین کرکٹ افسردہ ہیں تو وہیں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔

پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں بھی کراچی کنگز کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا جس کے بعد شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کراچی کنگز کے لیے لگاتار چھٹی شکست اور واقعی یہ ایک سخت ٹورنامنٹ ہے۔‘

سابق فاسٹ باؤلر نے کنگز کی پرفارمنس پر سوالیہ انداز میں کہا کہ ’آخر وہاں کیا ہو رہا ہے؟‘

شعیب اختر کے پوچھنے پر زیادہ تر صارفین نے کپتان بابر اعظم پر تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے خراب فیلڈنگ اور باؤلنگ کو شکست کی وجہ قرار دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی اور اس طرح پشاور زلمی نے یہ میچ اپنے نام کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.