منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

کراچی کی صفائی ہے جن کا کام، وہ رہے ناکام

کراچی کی صفائی جن کا کام ہے وہ تو ناکام ہو رہے ہیں، لانڈھی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے سیوریج کا پانی موجود ہے۔

دفتر کے اطراف میں بھی گندگی کے ڈھیر ہیں جبکہ سیوریج کے نالے بھی کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔

علاقے میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں، لانڈھی ٹاؤن بلدیاتی اداروں کی غفلت کی مثال بن گیا۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تعفن اور بیماریاں پھیلنے لگیں، علاقہ مکین پریشان ہوگئے اور مسائل کے جلد حل کا مطالبہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.