پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

کراچی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلانے کا تجربہ

کراچی کی سڑکوں پر آج الیکٹرک بسیں چلانے کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے پر200 کلومیٹر چل سکیں گی۔

بس کو چارج ہونے میں 20 منٹ کا وقت درکار ہوگا۔

کراچی میں 10 الیکٹرک بسیں برطانیہ سےدرآمد کرائی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ، شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کا ایک اور منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ان الیکٹرک بسوں کوتجرباتی طورپرچلا رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بسیں پورے کراچی میں چلائی جائیں گے، یہ نئی بسیں یوروپین ٹیکنالوجی کی ہیں، بسوں کے نیٹ ورک کو سندھ بھر میں لےکر جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.