گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بلدیاتی نظام کا مسئلہ حل ہوتے ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر نظر آئے گا۔
کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کی منگوائی گئیں الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ اچھی اور بہتر بسیں کراچی کے لیے لائی جا رہی ہیں، ہر روٹ پر یہ بسیں چلنی چاہیے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے عوام کو بتا دیا کہ سندھ میں مولا جٹ آگیا ہے، اب مولا جٹ آپ کو ایسے ہی کراچی کی سڑکوں پر اور بسوں میں نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کو فیصلہ کرنا ہے انہیں پاکستان بچانا ہے یا کسی کی سیاست۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایلیٹ کلاس کے گھروں میں بھی پانی چلا گیا تھا، سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ نئے صوبے ضروری ہیں تو مل کر بیٹھیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم میں واپس آجائیں، ان کی کچھ شرائط ہیں جس پر پارٹی سوچ رہی ہے۔
Comments are closed.