جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

کراچی کیلئے خوشخبری ’کے فور‘ منصوبے کےلیے ساڑھے 17 ارب مختص

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کےلیے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کردیا، جس میں کراچی والوں کیلئے خوش خبری کا اعلان کیا۔

بجٹ میں کافی ہاؤسز، شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا، ٹیکس ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہوگا۔

 کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے کےفور منصوبے پر اگلے مالی سال میں ساڑھے 17 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

2160 میگاواٹ کے داسو پاور پروجیکٹ کیلئے 59 ارب روپے کی رقم رکھ دی گئی، 1200 میگاواٹ کے جام شورو پاور پلانٹ کی تکمیل کیلئے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مہمند ڈیم کی تکمیل کیلئے مزید ساڑھے 10 ارب روپے رکھ دیے گئے، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اگلے سال صرف 20 ارب روپے بچ سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.