نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے7 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صارفین سے اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
Comments are closed.