اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

کراچی: کہیں کہیں فون سنگلز غائب ہونے کی شکایات

کراچی کے مختلف علاقوں سے موبائل فون کے سنگلز بند ہونے کی شکایات ملنے لگیں۔

اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور جعفر طیار سوسائٹی میں موبائل فون کبھی جاگتے ہیں، کبھی سو جاتے ہیں۔

ملیر سعود آباد، جناح اسکوائر، لانڈھی کے علاقوں فیوچر کالونی اور داؤد چورنگی میں موبائل فون معطل ہونے کی شکایت موصول ہو رہی ہے۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن اور بھٹائی آباد میں بھی سگنل غائب ہونے لگے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر 10 محرم تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.