کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر میں بارش کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور پر 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ڈیٹا کے مطابق فیصل بیس پر 11، ڈیفنس فیز 2 میں 10 اور کیماڑی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر 6 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 6، اورنگی ٹاؤن میں 5 جبکہ جناح ٹرمینل پر 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.