کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تیار کرلی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ کے قریب ہوا دھماکا آئی ای ڈی بلاسٹ تھا، جس میں چار سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جو موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کے ساتھ بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے، دھماکے سے پولیس موبائل کے سامنے کا حصہ تباہ ہوا۔
بی ڈی ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں 1 رکشہ اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کےقریب ہوئے دھماکے میں 1خاتون جاں بحق اور 16افرادزخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.