بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

کراچی: کٹی پہاڑی پر پولیس مقابلہ،2 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع سینٹرل میں واقع شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں کٹی پہاڑی پر شاہین فورس کے اہلکاروں کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 زخمی ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلہ عین اس وقت ہوا جب 3 مسلح ملزمان 1 شہری سے کٹی پہاڑی پر لوٹ مار کر رہے تھے۔

موقع پر شاہین فورس کے اہلکار گشت کرتے ہوئے پہنچے جنہوں نے ملزمان کے گرد گھیرا ڈالنے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا، غلطی چھپانے کیلئے اہلکاروں نےجھوٹ بولا کہ نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان موقع پر زخمی ہو گئے جبکہ ان کا 1 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت انعام ولد شعیب اور ہاشم ولد مغرب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 30 بور لوڈ میگزین اور شہریوں سے چھینے گئے 4 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے پولیس کی زیرِ نگرانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.