جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی کو پھر سے خوبصورت اور پر امن شہر بنانا ہو گا: ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ کراچی کو پھر سے دنيا کا خوبصورت اور پر امن شہر بنانا ہو گا۔

جامعہ کراچی میں سندھ فیئر سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے طلبہ 15 سال سے احساسِ محرومی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی ترقی کے ليے تفريق اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا، سندھ تہذيبوں کی ماں ہے، انڈس سولائزيشن پر دنيا کو فخر ہے۔ 

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ ملک ميں جمہوريت اور آئين کی بالادستی چاہتے ہيں، پاکستان کو نئے اقتصادی، آئينی اور سماجی میثاق کی ضرورت ہے۔ 

ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ دانائی سے کام نہ ليا تو چين امريکا ٹکراؤ ميں ہم نقصان اُٹھائيں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.