بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کو میگا سٹی بلدیاتی حکومت کا اسٹیٹس اوراختیارات ملنا چاہئیں ،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جس طرح دھرنے کے شرکا نے استقامت دکھائی ہے اس سے کراچی کے لوگوں میں اک امید سی پیدا ہوگئی ہے . میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور امیرصوبہ سندھ محمد حسین محنتی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے پورے ملک کو اس دھرنے کے پشت پر لاکھڑا کیا.اور کراچی سے اظہار یکجہتی کرنے والے ملک بھر کے ان لوگوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے شہر کے لوگوں کوانکا حق دینے کے لیے آواز اٹھائی اور ہمارے مطالبے کی تائید کی.یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کہ ہماری مائوں بہنوں ،بچوں بزرگوں نے یہاں موسم کی سختی اور بارش کے باوجود استقامت کا مظاہرہ کیا

انہوں نے کہا کہ کراچی ایک میگا سٹی ہے،سندھ کا کیپیٹل ہے اور پورے ملک کو چلاتا ہے ،یہاں پورے ملک کے لوگ رہتے ہیں اور یہاں تمام لسانی اکائیاں موجود ہیں،مذہبی اکائیاں موجود ہیں ، یہ شہر ایک ماں کی طرح ہے جو سب کو اپنی آغوش میں لیتا ہے .اسکی صنعتیں چلتی ہیں تو پاکستان چلتا ہے .

.انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم یہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی طور پر کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ  کا اسٹیٹس ملنا چاہیے …. اپڈیٹنگ جاری ہے

 

 

https://www.facebook.com/watch/?v=1252505345242983

 

You might also like

Comments are closed.