بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی حقوق کیلیے ہم جماعت اسلامی کے جھنڈے لیکر دھرنے میں بیٹھنےکو تیار ہیں

کراچی : پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی )  کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے جھنڈے لیکر دھرنے میں بیٹھنے کے لئے تیار ہیں،اگر یہ کالا بلدیاتی قانون چل گیا تو خون خرابا ہوگا۔

کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے 11ویں روز دھرنے میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ریاست کو اس معاملے کو روکنا ہوگا،  حکومتی نااہلی کی وجہ سے 13 سالوں میں شہر میں ایک بس نہیں چلی،ہمارے پانی کو روکا جارہا ہے، سندھی یہاں کے لوگوں کے ساتھ زیادتی نہیں کررہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ زیادتی تو پیپلزپارٹی کررہی ہے، پیپلز پارٹی سندھیوں کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے، کراچی سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو گلی کوچوں میں پیپلز پارٹی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کل کے دہشت گرد آج بنارہی ہے، دھرنے کے شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہے، جو سخت سردی کے باوجود ظلم کے آگے ڈھال بنے ہوئے ہیں، ہم پہلے دن سے کہتے ہیں جاگیردار نہ وڈیرانہ سوچ کے حامل لوگوں نے بلدیاتی قانون منظور کیا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پی ایس پی نے بلدیاتی قانون کے خلاف آواز بلند کی، سیاست تو الیکشن میں کرلیں گے،  لیکن یہاں سیاست نہیں ہونی چاہئے، پیپلزپارٹی کو کوئی روکنے والا نہیں، دھرنے کے شرکاء اکیلے نہیں، ہم آپ کے ساتھ دھرنے میں بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ رات دو بجے بلائیں گے ہم آئیں، جماعت اسلامی اکیلی نہیں ہے پی ایس پی ساتھ ہے، کوئی یہ سوچتا ہے دھرنہ ختم ہو جائے گا یہ ممکن نہیں،اگر اسمبلی کے ممبر اسمبلی میں بیٹھ جاتے تو کسی میں ہمت نہیں کہ قانون منظور ہوسکے، ہمیں کالا قانون منظور نہیں ہیں۔

You might also like

Comments are closed.