بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنا دینا چاہئے، خرم شیر زمان

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنادینا چاہیے، سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے ان کے دفتر میں چیئرمین آباد محسن شیخانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے، ان 6 ماہ میں صوبے کی سمت درست کی جائے۔

تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام صرف قوم کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے۔

 خرم شیر زمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اس وقت پاکستان میں سب سے آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول 18 ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ ہے،کراچی کے اندر الگ قانون ہے شہر سے تھوڑا آگے نکلیں تو الگ قانون ہے، سندھ اور قومی اسمبلی میں سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہری حکومت کے نام پر کالا قانون لارہی ہے، بل سے شہری حکومت کو بااختیارنہیں بےاختیار بنایاجارہاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.