امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کو جن جماعتوں نے تباہ کیا، ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی 14سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، اس نے شہر کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے لوگوں کا سکون برباد ہوگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دو فیصد اشرافیہ ملک کے 90 فیصد سے زائد وسائل پر قابض ہے۔ قوم آئی ایم ایف کی مزید غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔
Comments are closed.