جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کراچی کو تباہ کرنے میں کچھ جماعتوں کا ہاتھ ہے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، جعلی مردم شماری اور دیگر مسائل نے کراچی کو تباہ کردیا۔

نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کر کے دیا ہے لیکن کراچی کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو پاکستان کا حصہ سمجھا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری کا مسئلہ اب تک حل نہیں کیا گیا۔ شہر میں مردم شماری کے نام پر دھوکہ دیا گیا، اس کی آبادی کو کم بتایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کراچی کرتی ہے لیکن وفاق میں ایک سیٹ ملنے پر شور بند کر دیتی ہے۔ پیپلزپارٹی  نے کراچی کے مسائل کے حل کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے میں ان کچھ جماعتوں کا ہاتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ قانون کے مطابق یہ سسٹم ختم ہوچکا لیکن عمران خان کی حکومت نے کوٹہ نظام میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی۔

انہوں نے بتایا کہ “حق دو کراچی کو” مہم کے تحت کل ہفتے کے روز کراچی کے 50 مقامات پر درست مردم شماری، بااختیار شہری حکومت، فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، کے-الیکٹرک کی جانب سے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے خلاف احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

The post کراچی کو تباہ کرنے میں کچھ جماعتوں کا ہاتھ ہے: حافظ نعیم الرحمان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.