وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چوہدری مونِس الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کو اضافی پانی دینے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں نیشنل واٹر پالیسی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مونس الہٰی نے نیشنل واٹر پالیسی کے نفاذ پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل واٹر پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لےکر اتفاق رائے حاصل کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے اپنی آراء پی اینڈ ڈی محکمےکے ذریعے بھیجیں۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت کراچی کو اضافی پانی دینے کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments are closed.