کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے مختص وینٹی لیٹرز اور آکسیجن والے بستروں کی صورتحال سامنے آگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں کورونا کے لیے مختص 550 وینٹی لیٹرز میں سے 338 پرمریض ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا کے لیے مختص 212 وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے لیے مختص 1344 میں سے 809 ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں جبکہ کراچی میں مختص آکسیجن بیڈز کی تعداد 535 رہ گئی۔
حکام کے مطابق کراچی میں 413 لو فلو بیڈز میں سے 177 پر مریض ہیں، 236 خالی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 51 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
ترجمان کے مطابق 2 لاکھ 36 ہزار 8 سو 34 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز اور 22 ہزار 2 سو 17 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین کراچی کےضلع شرقی میں 19 ہزار 2 سو 12 افراد کو اور سب سے کم دادو میں 2688 افراد کو لگائی گئی۔
Comments are closed.