کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث ہوئے دھماکے کی ایک زخمی بچی دورانِ علاج چل بسی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق بچی کے انتقال کے بعد گیس لیکیج کے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والی 10 سال کی بچی آج دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
واضح رہے کہ کورنگی کے مذکورہ مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کا واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.