کراچی کے علاقے کور نگی کی ندی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 3 بچیوں کو بچا لیا گیا۔
بچیوں کو ڈوبنے سے بچانے پر ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے پولیس اہلکار سکندر کے لیے25 ہزار روپے کیش اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملیر کے علاقے درسانو چنو کے قریب ملیر ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
2 روز قبل ملیر ندی میں بہہ جانے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل چکی ہیں۔
گزشتہ روز ایک بچے اور ایک بچی کی لاش ملی تھی، ریسکیو ٹیمیوں نے آج ملیر ندی سے ایک اور بچے اور ان کے والد کی لاش بھی نکال لی۔
خاتون، ایک بچے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، نیوی کے غوطہ خور اور بوٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
ایدھی رضاکار اور 2 کشتیاں بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.