پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

کراچی: کورنگی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ آگ پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ آفیسر  ظفر خان کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں موجود ایک شخص کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.