بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورنگی میں نوجوانوں نے 2 ڈاکو مار دیئے، بچائی گئی رقم تماشائی لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینک سے نکلنے والے 2 نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو انہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع بینک الحبیب سے 2 نوجوانوں ابرار اور فیضان نے 50 ہزار روپے نکلوائے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ چیکنگ کےدوران موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، تاہم مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی وہ رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.