بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورنگی میں مبینہ مقابلہ، 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی، زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں گرفتار کیئے گئے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے دستی بم لے جا رہے تھے کہ ان کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا اور وہ گرفتار کر لیئے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں نے 13 اگست کو دودھ کی دکان پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.