اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

کراچی: کل چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہونگے

کراچی میں کل 8 ربیع الاوّل کو چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہوں گے۔

پہلا جلوس صبح 8 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر براستہ صدر حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہو گا۔

دوسرا جلوس کل دوپہر 1 بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے شروع ہو گا جو لسبیلہ سے تین ہٹی اور سینٹرل جیل سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔

اس حوالے سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہے کہ مرکزی اجتماع اور روٹس پر سیکیورٹی مربوط اور مؤثر بنائی جائے۔ کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں سیکیورٹی 12ربیع الاوّل تک رکھی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور تجاویز کو اہمیت دی جائے، سیکیورٹی پلان پر اس کی روح اور ترجیحات کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.