بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل سے ہونیوالی بارش نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

شہر میں کل سے ہونے والی بارش نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے میں 233 اعشاریہ 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مسرور بیس پر 172 اعشاریہ 5، فیصل بیس پر 153 ملی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں 83 اعشاریہ 5 اور ناظم آباد میں 73 اعشاریہ 6 ملی میٹربارش ریکارڈہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.