بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل بھی دن بھر ہلکی اور معتدل بارش کا سلسہ جاری رہنے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں کل بھی دن بھر ہلکی اور معتدل بارش کا سلسہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 جولائی سے کی شام سے ایک اور سسٹم بھی آسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔

سردار سرفراز کے مطابق پہلے سسٹم کی طرح دوسرا سسٹم بھی مضبوط ہوسکتا ہے، دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.