کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنگلے سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈکیتی میں 10 تولے سے زائد سونا، 10 لاکھ روپے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لی گئیں، متاثرہ شہری کی مدعیت میں بنگلے کی 3 ماسیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں نامزد تینوں کام کرنے والی خواتین کو حراست لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر تھا، گھر واپس پہنچا تو سامان بکھرا ہوا تھا، الماری سے قیمتی اشیاء اور تینوں ماسیاں غائب تھیں، ماسیوں کو تلاش بھی کیا لیکن وہ نہیں ملیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تفتیش میں تینوں ماسیوں کے خلاف اب تک ٹھوس ثبوت نہیں ملا، اگر ماسیاں بے گناہ نکلیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا، حراست میں لی گئی ماسیوں نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بنگلے کا مالک غیر اخلاقی کام پر مجبور کرتا تھا، ہم نے جب حکم کی تعمیل نہیں کی تو مقدمہ درج کرا دیا۔
Comments are closed.