کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر شہری کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثا پولیس سے تعاون نہیں کر رہے، سرکاری مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ لواحقین رابطہ کرنے کے باوجود مقدمہ درج کرانے پر راضی نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا تھا، ملزم نے کلاشنکوف سے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عامر ہارون سنار اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ تھا۔
Comments are closed.