بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کریم آباد پل پر 3 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق ،2 زخمی

کراچی کے علاقے کریم آباد کے پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمی نوجوان دوست تھے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کریم آباد پل پر 3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مہزاب اور شعیب شامل ہیں۔

تینوں نوجوانوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور تینوں لائنز ایریا اے بی سینیا لائن کے رہائشی ہیں۔

لاہورمیں رائیونڈ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ نوجوان گلبرگ چائے پینے کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.