بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

کراچی: کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی کی نیپال اسمگلنگ ناکام

پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

کسٹم ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 3 لاکھ 5 ہزار بھارتی روپے کی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

دو کلو گرام وزنی پارسل ڈی ایچ ایل سے کھٹمنڈو نیپال کے لیے بک کرایا گیا تھا۔ 

پاکستان کسٹمز کے ایئر فریٹ یونٹ نے کراچی کے انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کی، کتابیں ظاہر کر کے پارسل ملزم محمد ساجد نے ہوٹل ڈسکوری ان تھامل کٹھمنڈو کے لیے بک کرایا تھا۔ 

کسٹم ذرائع کے مطابق کتابوں میں چھپائی گئی کرنسی مختلف مالیت کے بھارتی نوٹوں کی شکل میں تھی۔

کسٹم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم ساجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.