کراچی کے علاقے احسن آباد کے کمسن عمر پر 24 اگست 2018 میں 11 ہزار وولٹ کا تار گرا اور وہ دونوں بازوؤں سے محروم ہوگیا۔
مصنوعی ہاتھ لگوانے کیلئے کےالیکٹرک نے کئی بار معاہدے کیے مگر عمل نہیں کیا۔
عمر کے والدین کی درخواست پر بالآخر سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی نے مداخلت کی جس کے بعد کےالیکٹرک اور سندھ حکومت نے مشترکہ فنڈز پر دستخط کردیے ہیں۔
دونوں ہاتھ گنوا دینے کے باوجود عمر سب کیلئے ہمت اور لگن کی مثال بن گیا، پیر کی انگلیوں میں قلم دبا کر لکھ بھی سکتا ہے اور اپنے کئی کام بھی سر انجام دیتا ہے۔
Comments are closed.