وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کا نوجوان بھی اب 20 روپے کرائے میں اچھا سفر کرسکے گا، اس منصوبے پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ کراچی کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ کے-فور منصوبہ اس وقت ترجیح ہے، جو وعدے ہوئے وہ مکمل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے دیگر شخصیات کے ہمراہ گرین لائن بس کاجائزہ لیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.