کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ نسلہ ٹاور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق عمارت کی آخری دو منزلیں گرانے میں دو سے تین روز لگیں گے۔
کراچی میں 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ عمارت کا صرف پارکنگ ایریا بچا ہے جسے گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 28 نومبر کو نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 8 سو مزدوروں کی نفری کام کررہی تھی۔
عمارت کو توڑنے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا، جس کے دوران بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق بچی ہوئی عمارت کو دو سے تین دنوں میں مکمل توڑدیا جائےگا۔
اس وقت عمارت کو توڑنے کے لئے 5 ہیوی مشینیں کام کررہی ہیں جبکہ مزدوروں کی تعداد کو بھی کم کردیا گیا ہے اور 40 سے 50 مزدور عمارت کو گرانے کا کام کررہے ہیں۔
Comments are closed.