وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا ناکام جلسہ کرچی کرچی اتحاد کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہوکر بکھر چکا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ11جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہوا ہے، یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
Comments are closed.