محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شام تک ہواؤں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔
شہر کا کم سےکم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، جنوب مغرب سے18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں شام کے وقت ہواؤں میں تیزی آئے گی اور 27 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پشاور میں آج مطلع ابرآلود ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاورمیں آج شام گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جبکہ دن میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Comments are closed.