آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
Comments are closed.