بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا عباسی شہید اسپتال کچرا کنڈی بن گیا

کراچی کا عباسی شہید اسپتال کچرا کنڈی بن گیا، جگہ جگہ پان کی پیکیں اور گندگی کے ڈھیر  لگ گئے۔ صفائی کا انتظام برباد ہوگیا، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین مشینیں خراب ہوگئیں، کئی وارڈز کو تالے لگ گئے۔ چند وارڈز میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں سمیت کئی مریض زیر علاج ہیں۔

عباسی شہید اسپتال کراچی میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سے مریضوں کے مزید بیمار ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ انتظامیہ نے گندگی کی وجہ ملازمین  کی کمی کو  قرار  دے دیا۔

اسپتال میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث  گندگی کے ڈھیر اور جگہ جگہ پان کی پیکیں موجود ہیں۔ اسپتال کی سیڑھیوں، راستوں پر گندگی کے ڈھیر ہونے کے باعث اسپتال بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے۔

 چند وارڈز میں ڈینگی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں سمیت دیگر مریض زیر علاج ہیں۔

ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر نادر عباسی کا کہنا ہے کہ پرانے ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد بھرتیاں نہیں کی گئیں، کے ایم سی کو آگاہ کرنے کے باوجود نئے ملازم بھرتی نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب اسپتال میں آلات اور مشنری کی کمی کا سامنا ہے اور ادویات بھی مریضوں کو باہر سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.