
شہرِ قائد کراچی میں زیرِ علاج کانگو وائرس سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 9 نومبر کو کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری کو جناح اسپتال کے کانگو وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل، 8 نومبر کو کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کراچی میں انتقال کر گیا تھا۔
30 سال کے میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.