بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کالعدم تنظیم فنڈز کیس، ملزم کیخلاف مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق اور فنڈز جمع کرنے کے کیس میں ملزم آصف ظہیر کے خلاف مقدمہ سی کلاس کرنے کی پولیس رپورٹ منظور کرلی گئی۔ 

عدالت میں پیش کردہ اس پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورانِ تفتیش ملزم کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، ملزم کے خلاف 26 مارچ 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پی ای سی ایچ ایس سے کالعدم القاعدہ سے تعلق اور فنڈ جمع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر نے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ملزم اس کیس میں 18 جنوری 2020 سے جیل میں ہے، ملزم کے خلاف تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ درج مقدمے میں تاریخ اور وقت بھی درج نہیں ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی رپورٹ پر انکوئری کروائی جائے، جبکہ اگر مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے، اس طرح عدالتوں اور پولیس سسٹم پر بھی بوجھ کم ہوگا۔

عدالت نے عدالتی احکامات کی کاپی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھیجنے کا بھی حکم دیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.