کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گردوں کو کلاکوٹ سے گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان لیبریشن فورس کے ڈاکٹر اللّٰہ نذر گروپ سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.